
سعودی عرب کی معیشت ٹریلین ڈالر کلب میں شامل
نجی شعبے میں کارکنان کی تعداد 2021 میں 8.084 ملین سے بڑھ کر 2022 میں 9.422 ملین ہو گئی ،رپورٹ
اتوار 24 ستمبر 2023 13:30
(جاری ہے)
رپورٹ میں اشارہ دیا گیا ہے کہ سعودی نجی شعبہ - جامع ترقیاتی عمل میں اور بلند پایہ وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں ایک مثر شراکت دار کی حیثیت کی بدولت - اپنے مضبوط کردار اور کارکردگی کو جاری رکھے گا۔
فیڈریشن آف سعودی چیمبرز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 5.3 فیصد شرحِ نمو کے ساتھ جی ڈی پی میں نجی شعبے کا حصہ بڑھ کر 440 بلین ڈالر یا جی ڈی پی کا 41 فیصد ہو گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نجی شعبے میں کارکنان کی تعداد 2021 میں 8.084 ملین سے بڑھ کر 2022 میں 9.422 ملین ہو گئی ہے جس کی شرح نمو 16.6 فیصد ہے۔افرادی قوت کو مقامی بنانے کی کوششوں کے تحت نجی شعبے میں کام کرنے والے سعودیوں کی تعداد 14.9 فیصد کی شرحِ نمو کے ساتھ 2021 میں 1.910 ملین سے بڑھ کر 2022 میں 2.195 ملین ہو گئی ہے جو نجی شعبے میں سعودی کارکنان کی تعداد میں 58.2 فیصد اضافے سے ظاہر ہوتا تھا۔رپورٹ میں اقتصادی بنیاد کے تنوع اور عالمی منڈیوں میں سعودی برآمدات کے لیے حمایت کے حوالے سے مملکت کی پالیسیوں کی کامیابی پر روشنی ڈالی گئی۔ جہاں اشیا اور خدمات کی برآمدات میں 54.4 فیصد اضافہ ہوا، وہیں سعودی معیشت کی برآمدی صلاحیت 33 فیصد سے بڑھ کر جی ڈی پی کے 39.3 فیصد تک پہنچ گئی۔ سامان اور خدمات کی برآمدات کی مالیت 2022 کے مقابلے میں 171.9 فیصد تک بڑھ گئی جو گذشتہ سال کے 134.5 فیصد سے زیادہ ہے۔13.7 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ غیر تیل کی برآمدات کی مالیت 84 بلین ڈالر تک پہنچ گئی جو کہ اجناس کی برآمدات کا 20.5 فیصد ہے اور یہ برآمدات دنیا کے 178 ممالک تک پہنچتی ہیں۔مختلف اقتصادی اشاریوں، حکومتی امدادی پیکیجوں اور مملکت کے مختلف خطوں میں شروع کیے جانے والے بڑے منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ سعودی معیشت اور ملک کا نجی شعبہ اپنی مضبوط کارکردگی کو جاری رکھیں گے۔انٹرنیشنل سینٹر فار مینجمنٹ ڈویلپمنٹ (آئی ایم ڈی) کی عالمی مسابقتی رپورٹ کے مطابق مملکت بین الاقوامی سیاحوں کی شرحِ نمو کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے اور گلوبل انوویشن انڈیکس میں 51ویں نمبر پر ہے۔ مجموعی اقتصادی رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی معیشت میں سعودی معیشت کے انضمام کی شرح میں 63.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک اورزکربرگ سمیت اہم امریکی سرمایہ کارآئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے
-
سعو دی عرب میں ولادیمیر پیوٹن سے ممکنہ ملاقات شیڈول میں نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
-
پاک بھارت کشیدگی؛ ایمریٹس نے پاکستان کیلئے پروازیں معطل کردیں
-
چین اورروس کے تعلقات مسلسل نئی قوت حاصل کر رہے ہیں، چینی صدر
-
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نئی دلی پہنچ گئے
-
ڈزنی کی مشرق وسطی میں انٹری، ابوظبی میں جدید ترین تھیم پارک کا اعلان
-
امریکہ کا ایک اور جنگی طیارہ بحیرہ احمر میں جا گرا
-
بھارت کے سکھ فوجیوں کی بغاوت، پنجاب کے دشمیش کالج میں پاکستانی پرچم لہرادیا، گرپتونت پنوں
-
بھارت میں بیل کی اسکوٹر پر سواری نے لوگوں کو حیران کردیا
-
برطانوی خبر رساں ادارے نے مقبوضہ کشمیر میں 3 طیارے گرنے کی تصدیق کر دی
-
طیاروں کے بعد بھارت کی کرنسی بھی زمین بوس
-
بھارتی حملے، ترکیہ نے پاکستان کیساتھ کھڑا ہونے کا پیغام دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.