حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں ملک کوئی اور چلا رہا ہے، اسلم فاروقی

ْلگتا ہے ملک کا معاشی نظام مکمل آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے،چیئرمین ایم کیو ایس سی

پیر 25 ستمبر 2023 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2023ء) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں ملک کوئی اور چلا رہا ہے بلکہ ایسا لگتا ہے کہ ملک کا معاشی نظام مکمل آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کیماڑی کے مختلف علاقوں میں معززین علاقہ سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اسلم خان فاروقی نے کہا کہ مہنگائی کا واحد حل لوٹی ہوئی دولت کی واپسی ہے اگر قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس قومی خزانے میں جمع ہو جائے تو ملک کو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے نام پر قرض لیکر اپنی تجوریاں بھرنے اور جائدادیں و اثاثے بنانے والے قوم و ملک کے خیرخواہ نہیں قومی مجرم ہیں ۔اسلم خان فاروقی نے اعلان کیا کہ عوام کو انصاف اور حقوق نہ دینے والوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، خاموش نہیں بیٹھیں گے وطن عزیز پیارے پاکستان کے لئے دی گئی اپنے بزرگوں اور شہدا پاکستان کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔