خاور مانیکا کو اینٹی کرپشن پولیس اوکاڑہ نے ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کر دیا

منگل 26 ستمبر 2023 19:20

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2023ء) خاور مانیکا کو اینٹی کرپشن اوکاڑہ پولیس نے ریمانڈ کے لیے ڈسٹرکٹ کورٹ اوکاڑہ میں سینیئر سول جج کی عدالت میں پیش کر دیا۔ لاہور ایئرپورٹ سے گزشتہ روز گرفتار ہونے والے خاور مانیکا کو اینٹی کرپشن اوکاڑہ پولیس نے ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کر دیا ۔عدالت نے 8 روز کا ریمانڈ دیتے ہوئے چار اکتوبر کو دوبارہ پیش ہونے کے احکامات جاری کر دیے ۔

تفصیلات کے مطابق خاوند خاور مانیکا کوایف ائی اے نے گرفتار کر کے اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ڈسٹرکٹ کورٹس اوکاڑہ کے سینیئر سول جج ابرار علی خان کی عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا گیا توعدالت سے پولیس نے 13 روز کا ریمانڈ مانگا گیا۔عدالت نے آٹھ روز کا ریمانڈ دیتے ہوئے ملزم خاور مانیکا کو چار اکتوبر کو دوبارہ پیش ہونے کہ احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق رواں سال ماہ جون میں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی جانب سے خاور مانیکا ان کے صاحبزادے موسی ابراہیم مانیکا سمیت دیگر افراد کے خلاف اوقاف کی اراضی پر قبضہ کرکے دوکانیں شادی ہال تعمیر کرنے اورحکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا استغاثہ کی روشنی میں خاور مانیکا کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا خاور مانیکا کو تفتیش کے لیے پولیس عدالت سے لے گئی اب دوبارہ انہیں چار اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔