فواد چودھری پر سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی

عدالت نے سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی

بدھ 27 ستمبر 2023 17:22

فواد چودھری پر سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پر سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی،عدالت نے سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے فواد چودھری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

فواد چودھری عدالت پیش نہ ہوئے، ان کے وکیل قمرعنایت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی اور مؤقف پیش کیا کہ میرے مؤکل کی والدہ بیمار ہیں اور فواد چودھری کو لاہور جانا پڑا جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے فواد چودھری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر کے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے ہدایت کرتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔