Live Updates

لاہورہائیکورٹ نے فرح خان کے بچوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت سے معذرت کرلی

بدھ 27 ستمبر 2023 18:49

لاہورہائیکورٹ نے فرح خان کے بچوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2023ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی چیئر مین کی اہلیہ بشری بی بی کی قریبی ساتھی فرح خان کے بچوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت سے معذرت کرلی اورکیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس ارسال کردی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت شروع کی تو بنچ کے رکن جسٹس راحیل کامران نے درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

یاد رہے کہ جسٹس راحیل کامران شیخ سنگل بینچ میں یہ کیس سن چکے ہیں، دو رکنی بینچ نے کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس ارسال کردی ۔ایمان اقبال اور فراز اقبال نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے اپیل دائر کی، سنگل بینچ نے وزرات داخلہ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں فرح خان کے بچوں کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات