شہبازشریف کا کندھ کوٹ میں راکٹ کا گولہ پھٹنے سے جانی نقصانات پراظہارافسوس

بدھ 27 ستمبر 2023 18:51

شہبازشریف کا کندھ کوٹ میں راکٹ کا گولہ پھٹنے سے جانی نقصانات پراظہارافسوس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء) سابق وزیراعظم وپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سندھ، کندھ کوٹ، کچے کے علاقے گھوڑہ گھاٹ کے ایک گھر میں راکٹ کا گولہ پھٹنے سے جانی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے 5 بچوں سمیت 8 افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کرائی جائے، علاقے میں سویپ آپریشن کیا جائے تاکہ مزید ایسا کوئی واقعہ نہ ہو ۔ سابق وزیراعظم نے نگران وزیر اعلی سے متاثرہ خاندانوں کی مالی کی بھی اپیل کی جبکہ جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔