کراچی، آئندہ 3 روزموسم گرم رہنے کی پیشگوئی

شام کے وقت جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان

بدھ 27 ستمبر 2023 23:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء) محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 3 روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 3 روز موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ شام کے وقت جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ اور جمعے کو پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سی37 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی مشرقی سمت سے چلنے والی ہواں کی رفتار 2 کلو میٹر فی گھنٹا ریکارڈ کی گئی ہے جن میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔