الیکٹرو میڈیکل ایکوئپمنٹ کی مقامی سطح پر مینو فیکچرنگ سے کثیر زر مبادلہ بچایا جا سکتا ہے ،قاسم علی

بدھ 27 ستمبر 2023 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2023ء) الیکٹرو میڈیکل ایکوپمنٹ صنعت کو مقامی طور پرفروغ دیکر درآمدی بل میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار الیکٹرو میڈیکل ایکوپمنٹ مینوفیکچررز اینڈ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن (پیمڈا) کے پیٹرن اِن چیف قاسم علی، چیئرمین بابر کیانی، سینئر وائس چیئرمین میاں طاہر رشید اور وائس چیئرمین شوکت علی اور ایم نعیم احمد نے ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کے پہلے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایسی ایشن کے بانی ابرار شیخ تھے، جنہوں اس موقع پر ایگزیکٹو کمیٹی ممبران سے انکے عہدوں کا حلف بھی لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں عابد علی، فصیح الدین، صابر علی چوہدری، شاہد محمود ، مبارک علی، عمر شیخ، محمد ریاض، میاں احمد رحمان، افضال اقبال آغا، توصیف احمد صدیقی، قاسم عباسی، زاہد اقبال غوری، ڈاکٹر ممتاز مسعود، نعمان لودھی، وحید اسلم چٹھہ اورمحمد خالد شامل تھے۔

(جاری ہے)

ا یسوسی ایشن کے بانی ابرار شیخ نے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کر تے ہوئے بتایا کہ ہیلتھ کیئر کی صنعت کی ترقی کی وجہ سے الیکٹرو میڈیکل ایکوپمنٹ کی قومی اور عالمی تجارت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ لیکن افسوس پاکستان میں اس شعبہ کو انڈسٹری تسلیم نہیں کیا جاتا ۔جس کی وجہ سیپیمڈا بنانے کی ضرورت پیش آئی۔

متعلقہ عنوان :