صوابی میں فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد زخمی

جمعرات 28 ستمبر 2023 17:09

صوابی میں فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد زخمی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2023ء) ضلع صوابی کےگاؤں مناگی کے مقام پر فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوگئےہیں ۔ترجمان ریسکیو 1122صوابی کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیومیڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولینس جائے حادثہ پہنچ کرزخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئےباچا خان ہسپتال شاہ منصور صوابی منتقل کر دیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیوترجمان کے مطابق زخمی ہونے والے افراد آپس میں بہن بھائی ہیں ۔ جن کی شناخت سجاد عمر 34سال سکنہ ترلاندی جبکہ ہمشیر سجاد عمر52 سال کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :