فرخ حبیب کو گوادر سے گرفتار کرلیا گیا

جمعرات 28 ستمبر 2023 20:30

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2023ء) تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کو گوادر سے گرفتار کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب، ان کے بھائی اور 4 ساتھیوں کوگوادر میں گھر سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

فرخ حبیب کے بھائی نے ان کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فرخ حبیب، ان کے بھائی اور 4 ساتھیوں کو پنجاب پولیس کے اہلکار گوادر میں ان کے گھر سے ساتھ لے گئے۔ عدالت فرخ حبیب اور ان کے ساتھیوں کو بازیاب کروائے۔