ّ جی سی یو کی21ویں کانووکیشن کا آغاز، کل 1210 طلباء کو میڈلز اور ڈگریوں سے نوازا جائے گا

,وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی، ڈپٹی سپیکر بحرین ڈاکٹر عادل بن عبدالرحمان،نامور مذہبی سکالر قاری صہیب احمد میر محمدی کی شرکت

جمعرات 28 ستمبر 2023 20:35

ﷺ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2023ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے 22ویں کانووکیشن کا آغاز ،پہلے سیشن میں سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان تصدق حسین جیلانی ،وفاقی وزیر برائے تعلیم مدد علی سندھی، ڈپٹی سپیکر بحرین ڈاکٹر عادل بن عبدالرحمان،نامور مذہبی سکالر قاری صہیب احمد میر محمدی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے ہمراہ کانووکیشن میں شرکت کی۔

دو روزہ کانووکیشن میں کل 1210 طلباء کو میڈلز اور ڈگریوں سے نوازا جائے گا،جن میں15 پی ایچ ڈی،152 ایم ایس/ ایم فل،159 ایم ایس سی اور884 بی ای/ بی ایس سی (آنرز) کی ڈگریاں شامل ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ اس نووکیشن میں 4سابق طلباء کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا،انہوں نے شرکاء کو یونیورسٹی کی پچھلے سال مختلف شعبوں میں اچیومنٹس کے حوالے سے آگاہ کیا ،یونیورسٹی کا نیا کیمپس کالا شاہ کاکو فعال ہو چکا ہے، جہاں 13 تدریسی اور 3انتظامی شعبہ جات کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی نے نصاب اپ ڈیٹ کیا اور نئے پروگرام بھی شروع کئے ،نئے پروگرامز میں ایگریکلچر،آرٹیفشل انٹیلی جینس، سوفٹ ویئر انجیئنر نگ اورپبلک پالیسی شامل ہیں، 12ربیع الاول کو یونیورسٹی میں عظیم الشان جامع مسجد کا افتتاح بھی کر رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں اس وقت 92 طلباء سوسائٹییز اور کلبز فعال ہیں۔

سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے تعلیم کی اہمیت اور قوم کی ترقی پر اس کے اثرات پر زور دیا۔ انہوں نے گریجویٹس کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ کبھی بھی سیکھنا بند نہ کریں اور مشکل وقت میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے اپنے علم اور صلاحیتوں کا استعمال کریں۔ وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے ایک ایسے ادارے کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے اپنے فخر کا اظہار کیا جہاں علامہ اقبال نے کبھی پڑھایا تھا اور وائس چانسلر ڈاکٹر سید اصغر زیدی کی لگن کی تعریف کی تھی۔بحرین کی پارلیمنٹ کے سابق ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر عادل بن عبدالرحمن بن جاسم نے گریجویٹس پر زور دیا کہ وہ اپنے ملک اور امت مسلمہ کی تعمیر کے لیے کام کریں اور اتحاد کی اہمیت پر زور دیا