الیکشن کمیشن آف پاکستان کاضلع شیخوپورہ کے قومی و صوبائی حلقوں کی حلقہ بندیوں کا غیر حتمی ڈرافٹ جاری

جمعرات 28 ستمبر 2023 21:50

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2023ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع شیخوپورہ کے قومی و صوبائی حلقوں کی حلقہ بندیوں کا غیر حتمی ڈرافٹ جاری کر دیا ہے، ڈرافٹ کے مطابق ضلع شیخوپورہ کے قومی اسمبلی کے حلقے 4 اور پنجاب اسمبلی کے حلقے 9 بدستور رہے ،تاہم این اے 115 مریدکے، نارنگ منڈی اور این اے 116 شرقپور شریف میں تبدیلی ہوئی ہے ،اسی طرح ضلع شیخوپورہ کے پنجاب اسمبلی کے 9 حلقوں کے نمبر اب 135 تا 143 کی بجائے 136 تا 144 ہوں گے۔\378