اسلام آبادکے مختلف علاقوں سے 14جرائم پیشہ عناصر گرفتار

ملزمان سے شراب ،چرس، ہیر وئن اور غیر قانونی اسلحہ برآمد،مقدمات درج

ہفتہ 30 ستمبر 2023 16:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2023ء) اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائیاں جاری،24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 14جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرکے شراب ،چرس، ہیر وئن اور غیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے مختلف قانونی کارروائیو ں کے دوران 14جرائم پیشہ عنا صر کی گرفتاری عمل میں لائی، تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم شہزاد علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1100گرام چرس برآمد کر لی،تھانہ کوہسار پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم شفیق مسیح کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 620گرام ہیروئن برآمد کر لی،تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے ملزم عاصم رزاق کو گرفتار کو اس کے قبضہ سے 10بوتلیں شراب برآمد کر لی،تھانہ نون پولیس نے ملزم محمد اعجاز کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 30بور پستول برآمد کر لیا،تھانہ کھنہ پولیس نے منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں چار ملزمان محمد فیصل،سلمان مجاہد،عامر مشتاق اور شاہ زیب کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1,011سے ہیروئن اور 30بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،تھانہ کورال پولیس نے محمد ولید کو گرفتارکر کے اس کے قبضہ سے 30بورپستول برآمد کر لیا،جبکہ غیرقانونی طورپر پٹرول فروخت کرنے پر ملزم کامران کو گرفتار کر لیا،تھانہ سہالہ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم صدام حسین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 400گرام چرس برآمد کر لیا،تھانہ ہمک پولیس نے ملز م بلال افضل کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 30بور پستول برآمد کر لیا،تھا نہ لوہی بھیر پولیس نے ملزم واصل خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 32بور ریوالور برآمد کر لیا،تھانہ بہارہ کہو پولیس نے ملزم محمد ارشد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1120گرام چرس اور 15گرام آئس بر آمد کر لی،گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،آئی سی سی پی اوڈاکٹر اکبرناصر خاں نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ یا "پکار"15-پرفوری اطلاع دیں۔