آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

ہفتہ 30 ستمبر 2023 20:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2023ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔تاہم شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بالائی خیبر پختونخوااور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

تاہم بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا:دروش ، کالام 05، میر کھانی 04، پٹن ، مالم جبہ02، پنجاب اسلام آباد(ائیر پورٹ 03) اورگلگت بلتستان: گوپس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کوزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : کراچی 41، لسبیلہ ، تربت اور مٹھی 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔