وطن واپسی سے قبل نواز شریف کا عمرے کی ادائیگی کا امکان

نواز شریف کا سعودی عرب میں قیام چار سے پانچ روز ہوگا، پھر دبئی پہنچیں گے

ہفتہ 30 ستمبر 2023 21:59

وطن واپسی سے قبل نواز شریف کا عمرے کی ادائیگی کا امکان
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2023ء) قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی پاکستان روانگی سے قبل عمرے کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا سعودی عرب میں قیام چار سے پانچ روز ہوگا، عمرے کی ادائیگی کے بعد نواز شریف دبئی پہنچیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ دبئی میں دو روزہ قیام کے دوران نواز شریف کی متعدد ملاقاتیں طے ہیں جس کے بعد وہ 21 اکتوبر کو دبئی سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔