امریکہ، حکومتی شٹ ڈان سے بچنے کے لیے عارضی بجٹ منصوبہ منظور

منصوبہ وفاقی آفات سے متعلق امداد میں 16 بلین ڈالر کا اضافہ کر دے گا،رپورٹ

اتوار 1 اکتوبر 2023 12:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2023ء) وفاقی حکومت کو بندش سے بچانے کے لیے امریکی ایوان نمائندگان نے 45 دن کے فنڈنگ بل کی منظوری دے دی۔ اس فنڈنگ کا مقصد وفاقی ایجنسیوں کو کھلا رکھنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب ہائوس کے سپیکر کیون میکارتھی نے اخراجات میں تیزی سے کٹوتیوں کے مطالبات کو مسترد کر دیا اور پیکج کو سینیٹ میں پاس کرنے کے لیے ڈیموکریٹک ووٹوں پر انحصار کیا۔

اس نئے اقدام نے یوکرین کے لیے امداد کو پیچھے چھوڑ دیا۔یہ وائٹ ہائوس کی ترجیح ہے جس کی قانون سازوں کی بڑھتی ہوئی تعداد مخالفت کر رہی ہے تاہم یہ منصوبہ وفاقی آفات سے متعلق امداد میں 16 بلین ڈالر کا اضافہ کر دے گا۔ اس طرح صدر بائیڈن کی ضرورت کو پورا کردے گا۔

(جاری ہے)

آدھی رات کی حکومتی فنڈنگ کی آخری تاریخ میں چند گھنٹے باقی رہ جانے کے بعد سینیٹ اگلے مرحلے پر غور کرنے کے لیے ہفتے کے آخر میں ایک منفرد اجلاس بھی منعقد کر رہا ہے۔

میک کارتھی نے کہا کہ ہم اپنا کام کرنے جا رہے ہیں. ہم حکومت کو کھلا رکھنے جا رہے ہیں۔ اس منصوبے میں 45 دنوں کی حکومتی فنڈنگ شامل ہے جس میں یوکرین کی امداد شامل نہیں ہے۔ہنگامی مالی اعانت کا انعقاد ایک ضروری مرحلہ ہے تاکہ شٹ ڈان ہونے سے چند گھنٹے قبل وفاقی انتظامیہ کے مفلوج ہونے سے بچا جا سکے۔اس حوالے سے مسودہ کی 335 نمائندوں نے حمایت کی اور 91 نے مخالفت کی تھی۔ یہ اس وقت سامنے آیا جب ریپبلکن ہاس کے سپیکر کیون میکارتھی نے پہلے دھچکے سے بچنے کے لیے آخری کوشش کی جس کی ڈیموکریٹس نے حمایت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :