امریکا کی مرکزی کمان کی فورسز کی شام میں چھاپا مار کارروائی ،داعش کا سہولت کار گرفتار

اتوار 1 اکتوبر 2023 12:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2023ء) امریکا کی مرکزی کمان کی فورسز شام کے شمالی علاقے میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے ایک سہولت کار ممدوح ابراہیم الحاجی الشیخ کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فورسز نے 28 ستمبر کو شمالی شام میں ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے یہ چھاپامار کارروائی کی تھی لیکن داعش کے سہولت کار کی گرفتاری کی اطلاع دی ۔مرکزی کمان نے ایک بیان میں کہا کہ اس آپریشن کے دوران میں کوئی شہری زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ۔گذشتہ ہفتے امریکا کی مرکزی کمان کی فورسز نے کہا تھا کہ انھوں نے 25 ستمبر کو ایک چھاپا مار کارروائی کے دوران میں داعش کے شام میں آپریشنل اور سہولت کار افسر ابو حلیل الفدانی کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :