لاہور: مختلف واقعات میں 3 خواتین سمیت 4 افرادنے خودکشی کرلی

پیر 2 اکتوبر 2023 21:56

لاہور: مختلف واقعات میں 3 خواتین سمیت 4 افرادنے خودکشی کرلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2023ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں خودکشی کے دو مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت دوافراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ خاوند کی ڈانٹ سے دلبراشتہ خاتون نے خودکشی کر لی، سبزہ زار کی رہائشی 28 سالہ مشل نے گندم کی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا، دوسرے واقعہ میں قرض سے دلبرداشتہ تاجر نے خودکشی کر لی ، ڈیفنس اے کے علاقے میں برانڈرتھ روڈ کے تاجر نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، 48 سالہ آصف حسین نے ڈبل جی بلاک گھر میں خودکشی کی، بتایا گیا ہے کہ تاجر کے ذمے سود کی مد میں کروڑوں روپے کا قرض تھا۔

خودکشی سے قبل تاجر نے ویڈیو پیغام ریکارڈ کیا جس میں تاجر آصف حسین نے اپنی مالی معاملات فیملی کے ساتھ شیئر کئے۔تھانہ ساندہ اور ہڈیارہ کے علاقوں میں بھی دو لڑکیوں نے زندگی کا خاتمہ کر لیا ، پولیس نے لاشیں میو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :