نگران وزیرخارجہ جلیل عباس دوروزہ دورے پرچین جائیں گے ،ترجمان دفترخاجہ

پیر 2 اکتوبر 2023 22:29

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2023ء) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس 4 سے 5 اکتوبر تک تبت، نینگچی میں منعقدہ تیسرے ہمالیہ فورم میں شرکت کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نگران وزیر خارجہ چینی ہم منصب وانگ ڑی کی خصوصی دعوت پر چین کا دورہ کر رہے ہیں،رواں سال ہمالیہ فورم کا مرکزی خیال "ماحولیاتی تہذیب اور تحفظ" ہے، نگران وزیر خارجہ ٹرانس ہمالیہ فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے، جلیل عباس منگولیا کے نائب وزیراعظم، چینی اور افغان ہم منصبوں سمیت متعدد رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔