صدرعارف علوی کی مالدیپ کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر منتخب صدر محمد معیزو کو مبارکباد

پیر 2 اکتوبر 2023 23:13

صدرعارف علوی کی مالدیپ کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر منتخب صدر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2023ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مالدیپ کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر منتخب صدر محمد معیزو کو مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ میں مالدیپ کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر منتخب صدر محمد معیزو کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان مشترکہ مذہب اور مفادات پر مبنی مضبوط تعلقات ہیں اور مجھے امید ہے کہ صدر محمد معیزو کی قیادت میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔