
ڈالرکی گرگتی ہوئی قیمت کے باوجودپاک سوزوکی نے اپنی بائیکس کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران دوسری باراضافہ کردیا
بدھ 4 اکتوبر 2023 12:42

(جاری ہے)
تازہ اضافے کے بعد سوزوکی جی ڈی 110 ایس کی قیمت 17 ہزار روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 35 ہزار روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 52 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق سوزوکی جی ایس 150 کی قیمت میں 18 ہزار روپے اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 64 ہزار روپے سے 3 لاکھ 82 ہزار روپے پر جاپہنچی ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن مین بتایا گیا ہے کہ ریٹیل قیمت میں ایکس فیکٹری اور فریٹ چارجز بھی شامل کئے گئے ہیں، موجودہ قیمتیں بغیر پیشگی اطلاع کے تبدیل کی جاسکتی ہیں اور ان کا اطلاق ڈیلیوری کے وقت پر ہوگا جبکہ صارفین سے حکومتی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔جی ڈی 110 ایس کی قیمت میں 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک لے جانا ایک موٹر سائیکل خریدار کیلئے حیران کن ہے کیونکہ یہ گاڑی متوسط طبقے کے گھرانے کی جانب سے روزمرہ کیلئے استعمال کی جاتی ہے تاہم قیمتوں میں اضافے کے باعث اب یہ گاڑی کاروں کی طرح ان کی پہنچ سے دور ہوجائے گی۔واضح رہے کہ انٹربینک میں امریکی ڈالر ستمبر کے مہینے میں ریکارڈ 307 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم حکومتی اقدامات کے باعث اس کی قیمت 288 روپے تک گر چکی ہے، مئی میں امریکی ڈالر285 روپے کی سطح پر تھا۔امریکی ڈالر کی قیمتوں کا تقابل دیکھیں تو اس کی قیمت میں مئی سے اب تک صرف ایک فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 5 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
ایک سواور 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہوگی
-
سٹیٹ بینک ہوم انڈسٹری کے فروغ کیلئے کم شرح سود پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنائے،خرم طارق
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت مزید15روپے اضافہ
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں مزید 15روپے اضافہ
-
تین دن اضافے کے بعدسونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد ہزاروں روپے کی کمی
-
کمپٹیشن کمیشن اور ایف پی سی سی آئی کے زیراہتمام کمپٹیشن لاء کی اہمیت پر سیشن کا انعقاد
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,200 روپے کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 6948 پوائنٹ کی کمی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
-
سائبرنیٹ اور نوکیا کا اشتراک، پاکستان کے نیٹ ورک انفرا اسٹرکچر میں نئی انقلابی پیش رفت
-
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.