قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والا ملزم پکڑا گیا، مقدمہ درج

ملزم بچوں کی تدفین کے چند گھنٹے بعد قبر سے لاش نکال لیتا تھا، پولیس

بدھ 4 اکتوبر 2023 15:06

قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والا ملزم پکڑا گیا، مقدمہ درج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2023ء) لاہور میں قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والا ملزم پکڑا گیا،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔مانی نامی ملزم کو ساندہ پولیس نے گرفتار کیا جو اب تک 5 بچوں کی لاشیں قبروں سے نکال چکا ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی بیان کے مطابق ملزم کا کہنا تھا کہ وہ بچوں کی قبروں پر مٹی ڈالنے کے خلاف ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچوں کی تدفین کے چند گھنٹے بعد قبر سے لاش نکال لیتا تھا اور لاش کو قبر سے 10 سے پندرہ گز کے فاصلے پر رکھ دیتا تھا۔ملزم مانی لاش کے ورثاء کو اپنی کارروائی کی اطلاع بھی خود کرتا تھا، جس کے خلاف دفعہ297 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :