عالمی شہرت یافتہ ترک سیریز ’ کورولش عثمان ‘ کے مرکزی اداکار کا پاکستان آںے کا اعلان

بوراک اوازجیوت 7 اکتوبر کو نجی پرفیوم برانڈ ایمبیسڈر کی حیثیت سے پرفیوم کی لانچ پر پاکستان آئیں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 4 اکتوبر 2023 15:25

عالمی شہرت یافتہ ترک سیریز ’ کورولش عثمان ‘ کے مرکزی اداکار کا پاکستان ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 04 اکتوبر 2023ء) عالمی شہرت یافتہ ترک سیریز ’ کورولش عثمان ‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار بوراک اوازجیوت نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بوراک اوازجیوت نے اپنے پاکستانی مداحوں کو خوشخبری دینے کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کیا۔ بوراک اوازجیوت نے انسٹاگرام سٹوری میں بتایا کہ وہ رواں ماہ 7 اکتوبر کو پاکستان آ رہے ہیں۔

اداکار کے مطابق وہ پاکستانی نجی پرفیوم برانڈ ایمبیسڈر کی حیثیت سے پرفیوم کی لانچ پر پاکستان آئیں گے۔نومبر2021ءمیں ترک سیریز ارطغرل غازی کے دو اہم کردار ترگت الپ اور بامسی الپ پاکستان آئے تھے۔ دونوں ترک اداکاروں کی پاکستان آمد پر ان کی پاکستانی اداکار عدنان صدیقی ، اعجاز اسلم اور اسد صدیقی کے ساتھ ملاقات کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

(جاری ہے)

دونوں ترک اداکار کراچی میں رہے ۔ ایک پاکستانی برانڈ کے ایمبیسڈر کے طور پر’’ترگت الپ‘‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار چنگیز جوشقون اور بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکار نورالدین سونمیر پاکستان آئے تھے اور سوشل میڈیا پر ان کی متعدد تصاویر بھی وائرل ہوئیں۔ اس موقع پر ڈان آئیکون کو بھی ان سے بات چیت کا موقع ملا جس میں انہوں نے متعدد موضوعات پر پر بات کی۔

پاکستانی مداحوں کے جوش و خروش نے ان کو بھی بہت متاثر کیا اور ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان آکر بہت خوش ہیں۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا ارطغرل سیریز کی مقبولیت سے قبل پاکستان کے بارے میں معلوم تھا اس پر چنگیز نے بتایاہم پاکستان اور ترکی کے بردارانہ تعلقات سے واقف تھے مگر جب یہ شو پاکستان می مقبول ہوا تو ہمیں یہاں کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملا۔

نورالدین سونمیر نے وضاحت کی جب ارطغرل دنیا بھر میں کامیاب ہوا تو ہمیں متعدد ممالک کے بارے میں مداحوں سے معلوم ہوا۔ ہم اب جانتے ہیں کہ پاکستانیوں اور ترک عوام کے درمیان کافی کچھ ملتا جلتا ہے، ہمارے ایک جیسے اقدار ہیں، ہم گرم خون، جذباتی، آنکھوں سے بات کرنے والے ہیں اور مہمانوں کی تواضع پر یقین رکھتے ہیں۔اس موقع پر ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے سوچا تھا کہ ارطغرل دنیا بھر میں اتنا کامیاب ہوگا۔ ا۔خیال رہے کہ ترک ڈرامے دیریلیش ارطغرل جسے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر ارطغرل غازی کے نام سے اردو میں ترجمہ کرکے پیش کیا گیا تھا ، بہت مقبول ہوا۔