(ن) لیگ کو خود کو مسخروں کی انجمن کے طور پر رجسٹرڈ کروالینا چاہئے، تحریک انصاف

ججوں ،جرنیلوں کے احتساب سے شروع ہونے والا سلسلہ معاملات اللہ کے سپرد کرنے پر تمام ہوا ، ترجمان

بدھ 4 اکتوبر 2023 18:07

(ن) لیگ کو خود کو مسخروں کی انجمن کے طور پر رجسٹرڈ کروالینا چاہئے، تحریک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2023ء) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ سیاسی پروگرام سے محروم (ن) لیگ اپنے سیاسی بیانیے کے معاملے پر قلابازیاں لگا رہی ہے ،(ن) لیگ کو خود کو مسخروں کی انجمن کے طور پر رجسٹرڈ کروالینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ترجمان تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کہا کہ (ن) لیگ کی پوری لیڈرشپ الٹی سیدھی قلابازیاں لگانے میں مصروف ہے، پچھلے دو ہفتوں کے دوران مسخروں کا گروہ بیانات اگلنے اور نگلنے، ایک ٹانگ پر گھومنے اور پیر سر پر رکھ کر بھاگنے کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہا ہے ، ججوں اور جرنیلوں کے احتساب سے شروع ہونے والا سلسلہ معاملات اللہ کے سپرد کرنے پر تمام ہوا ہے، صاف شفاف انتخابات شرانگیزوں کے اس گروہ کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔