نوبیل انعام ملنے پر تونسی سائنسدان کاحیرت کا اظہار

میرے لیے یہ ایوارڈ حیرانی اور اعزاز کا باعث ہے،مونگی کی پریس کانفرنس

جمعرات 5 اکتوبر 2023 13:17

نوبیل انعام ملنے پر تونسی سائنسدان کاحیرت کا اظہار
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2023ء)تونس کے ایک سائنسدان نے نوبل انعام ملنے پر صدمے اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے لیے یہ ایوارڈ حیرانی اور اعزاز کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تونسی نژاد فرانسیسی محقق مونگی جی باوندی نے نوبیل انعام جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سرکاری اعلان سے پہلے اپنے انتخاب کے بارے میں لیکس نہیں دیکھے۔الباوندی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مجھے (لیکس)کا علم نہیں تھا۔ سویڈش اکیڈمی نے مجھے گہری نیند سے جگایا۔ مجھے امید نہیں تھی کہ میں نوبل انعام کا حقدار قرار پائوں گا۔