چنئی ، فیشن شومیں ماڈل زندہ مچھلیاں پہن کرریمپ پرآگئی

منگل 10 اکتوبر 2023 20:29

چنئی ، فیشن شومیں ماڈل زندہ مچھلیاں پہن کرریمپ پرآگئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2023ء) اکثر فیشن شوز اپنے عجیب اور حیران کن ڈسپلے کے لیے مشہور ہوجاتے ہیں۔ایسی ہی ایک مثال بیلا حدید کی تھی جب فرانسیسی لیبل ’’کوپرنی‘‘ نے ان پر سب کے سامنے اسپرے پینٹ کرکے لباس پہنادیا، جس سے فیشن انڈسٹری میں سنسنی پھیل گئی۔

(جاری ہے)

اور اب بھارتی شہر چنئی میں ہوئے ایک فیشن شو ماڈل زندہ مچھلیاں پہن کرریمپ پر پہنچ گئیں۔

فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ماڈل جل پری سے متاثر لباس پہنی ہوئی ہے، جو سیپیوں سے بنا ہے، اور اس کے سامنے کی جانب فش باؤل نما پلاسٹک کنٹینر منسلک ہے۔اس پلاسٹک کنٹینر میں چھوٹی مچھلیوں اور پانی کو منتقل کیا گیا۔اس کے بعد کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ماڈل ہاتھ میں مچھلیوں سے بھرا ہوا کنٹینر لے کر رن وے سے نیچے اتر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :