الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کرائی کہ ہماری تجاویز کو ضابطہ اخلاق کا حصہ بنایا جائے گا ،نیئر بخاری

د*چیف الیکشن کمشنر سے پی پی وفد کی الگ ملاقات ،فنڈزبندش کی شکایت کر دی

بدھ 11 اکتوبر 2023 20:00

5 اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد نے الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کے حوالے سے بلایاتھا۔الیکشن ایکٹ 2017کوسامنے رکھتے ہوئے ہم سے بھی تجاویزمانگی تھی ،نیئرحسین بخاری نے کہاکہ الیکشن کمیشن نییقین دہانی۔

کرائی کہ آپکی تجاویزکوضابطہ اخلاق کاحصہ بنائیں گے ،الیکشن کمیشن نے یقین دہانی۔کرائی کہ الیکشن بروقت کرائیں گے ،فریباینڈ فیئر الیکشن کرانے کینیقین۔دہانی کرائی ہے ،اچھے ماحول میں اجلاس ہوا ۔قبل ازیں پیپلزپارٹی وفد کی چیف الیکشن کمیشن سے الگ ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وفد میں نئیر حسین بخاری،قمر زمان کائرہ،سعید غنی اور نثار کھوڑو شامل تھے ۔پیپلزپارٹی وفد نے سندھ میں ترقیاتی کاموں کو بندش پر تخفطات کا اظہار کردیا،ذرائع کے مطابق ابھی الیکشن شیڈول کا اعلان نہیں ہوا، پیپلزپارٹی وفد نے شکایت کی کہ سندھ میں ترقیاتی کاموں بند کردئیے گے۔جاری ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھا جائے۔چیف الیکشن کمیشن کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کی بندش کے حوالے سے نظر ثانی کی یقین دہانی کروادی۔