مسئلہ فلسطین پر 57 مسلم ممالک کی خاموشی باعث افسوس ہے ،سردار یعقوب ناصر

اتوار 15 اکتوبر 2023 17:55

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2023ء) مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار یعقوب ناصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ مسئلہ فلسطین پر 57 مسلم ممالک کی خاموشی باعث افسوس ہے اسرائیل نے فلسطین کو مسمار اور لگ بھگ تین ہزار بچوں خواتین جوانوں اور بزرگ شہریوں کو شہید کردیا اور اب غزہ پر زمینی حملہ کرکے پورے فلسطین پر قبضہ کررہا ہے ،اس وقت ہمیں فلسطینی مجاہدین کی ہر طریقے سے کمک کرنی چاہیے یہ وقت ہاتھ سے کسی صورت نہیں نکلنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ سعودی عرب ایران اور پاکستان وہ واحد اسلامی ریاستیں ہیں جو کہ مظلوم فلسطینی عوام اور جنگجووں کی بھر پور مدد کر کے ہم فلسطین کی جنگ جیت سکتے ہیں قبلہ اول کی ازادی لینے کیلئے کڑا امتحان مسلمان ممالک کے سربراہان کیلئے چیلنج بن گیا ہے پاکستان کی حکومت صرف مزمت کی حد تک نہ رہے بلکہ فرنٹ پر اپنا کردار ادا کرے اس وقت فلسطین کے عوام پاکستان کے طرف دیکھ رہے ہیں ہمیں انھیں کسی صورت مایوس نہیں کرنا چاہیے پاکستان فوری طور پر او آئی سی اجلاس طلب کرنے کیلئے سفارتی رابطے تیز کرے اور سینٹ و سابق اراکین نیشنل اسمبلی پر مشتمل پارلیمانی وفود دنیا میں بھیجنے کیلئے بھی پلان بنا ئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا مکروح چہرہ دنیا کے سامنے اگیا وہ ہمیشہ مسلم دشمنی کا قائل ہے اور ہمارے خون کا پیاسا ہے ہمیں چین روس ودیگر نیوٹرل ممالک کو بھی اعتماد میں لینا چاہیے پاکستان اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی ملک ہے ہم ایک زمہ دار اسلامی ملک ہیں اور ہمیں اسلامی ممالک کی ہر مشکل وقت میں مدد کرنی چاہیے پاکستان کو اس وقت خوراک ڈاکٹرز اور رضاکاروں اداروں کی ٹیموں کو فلسطین روانہ کرنا چاہیے اس وقت ان چیزوں کی وہاں پر اشد ضرورت ہے۔