گلوکارہ نمرہ مہرہ کا حالیہ ریلیز ہونیوالا گانا’’توصبح دی پاک ہوا ورگا‘‘ 10 ملین سے کراس کرگیا

ابتک سوشل میڈیا ایپس پر سب سے زیادہ وائرل ہونیوالا گانا ہے جس کے کروڑوں ٹک ٹاک اور میمز بن چکے ہیں،نمرہ مہرہ

پیر 16 اکتوبر 2023 17:20

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2023ء) گلوکارہ نمرہ مہرہ کا حالیہ ریلیز ہونیوالا گانا’’توصبح دی پاک ہوا ورگا‘‘ 10 ملین سے کراس کرگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ نمرہ مہرہ کا گانا جو ان دنوں سوشل میڈیا پر ہاٹ فیورٹ بن چکاہے اس گانے کو انہوں نے ایک ٹی وی چینل پر گایاتھا جس کی ویوڈیو اب تک 10 ملین سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اور اس گانے کو سوشل ایپس ٹک ٹاک،انسٹا گرام اوردیگر پر بہت زیادہ وائرل کیاجاچکاہے ابتک اس کی کروڑوں ویڈیوز اورمیمز بن چکی ہیں۔

ایک ملاقات کے دوران نمرہ مہرہ کا کہناتھا کہ وہ اپنے پرستاروں کی بہت مشکور ہیں جنہوں نے ان کے اس گانے کو وائرل کیا ان کا کہناتھا کہ اس وقت اس کی سب سے زیادہ ٹک ٹاک ویڈیوز بن چکی ہیں اورہرطبقہ فکر کے لوگ اس کو پسندکررہے ہیں۔نمرہ مہرہ نے مذید بتایاکہ انشاء اللہ ان کے آنے والے پراجیکٹس بھی اس سے بڑھ کرہونگے اور ان کے پرستاروں کو بیحد پسند آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :