وڈیرہ شاہی کی وجہ سے سندھ کے عوام بے بسی کی زندگی گزار رہے ہیں، طارق حسن

بدھ 18 اکتوبر 2023 22:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ سندھ کی عوام وڈیروں کے رحم و کرم پر اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہے ،پاکستان بنانے والی جماعت مسلم لیگ عوامی حقوق کیلے جدوجہد کریگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں ٹھٹہ گجو میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے کیا ۔طارق حسن نے کہا کہ جمہوری عمل کو جاری رکھنے کے لے انتخابات ضروری ہیں مسلم لیگ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ق سندھ کے ناب صدر عبد القیوم خان نے کہا کہ مہنگای نے متوسط طبقے کا جینا دوبھر کردیا ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اپنی پالسیوں پر نظرثانی کرے انکو غربت سے نکالنے کے اقدامات کرے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبای سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا کہ آرمی چیف کی کاوشوں سے ڈالر کا ریٹ مسلسل کم ہورہا ،ضرورت اس امر کی ہے کہ اسکا ریلیف عوام کو دیا جائے تاکہ وہ سکھ و چین سے اپنی زندگی بسر کرسکیں ۔اس موقع پر ق لیگ کراچی ڈویژن کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا کہ پاکستان بنایا تھا پاکسان بچایں گے اور سندھ کی مظلوم عوام کے دکھوں کا مداواہ ق لیگ کریگی ۔