سابق پولیس انسپکٹرعابد باکسرتفتیش کے لئے سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جمعرات 19 اکتوبر 2023 19:04

سابق پولیس انسپکٹرعابد باکسرتفتیش کے لئے سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2023ء) لاہور کی انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت نے سرکاری رائفل چھیننے اور پولیس حراست سے فرار ہونے کے مقدمے میں سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو تفتیش کے لئے سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے عابد باکسر کے خلاف کیس کی سماعت کی دوران سماعت پولیس نے سخت سکیورٹی میں سابق پولیس انسپکٹر عابد کو عدالت کے روبرو پیش کیا دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم پر تھانہ فیصل ٹاؤن میں سرکاری رائفل چھیننے اور پولیس حراست سے فرار ہونے کا مقدمہ درج ہے ملزم سے تفتیش کے لیے 14روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر سابق انسپکٹر عابد باکسر کا سات دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرلی عدالت نے عابد باکسر کو دوبارہ 26 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔