منشا بم کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر درخواست پر 23 اکتوبر کو پولیس سے ریکارڈ طلب

جمعرات 19 اکتوبر 2023 19:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2023ء) لاہور ہائیکورٹ نے منشا بم کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے دیئے گئے جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے 23 اکتوبر کو پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا،لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس علی ضیا باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ منشا بم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے 4 اکتوبر کو منشا بم کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ ملزم کو 6 اکتوبر کو پیش کیا گیا، 2 دن غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا۔ عدالت جسمانی ریمانڈ کو کلعدم قرار دے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے استفسار کیا کہ کس بنیاد پر ڈیمانڈ کو کلعدم قرار دیا جائی انسداد دہشت گری عدالت کا آرڈر آپ کے سامنے ہے، اس میں کوئی غیر قانونی بات ہے تو واضح کریں عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ پولیس کی جانب سے ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا، ہم کیا مدد کر سکتے ہیں عدالت نے 23 اکتوبر کو پولیس سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ منشا بم پر تھانہ نواب ٹاؤن لاہور میں ڈکیتی کا مقدمہ درج ہے۔