ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف میگا ایونٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنا ڈالا
بابر الیون کو جیت کے لیے 368 رنز کا ہدف مل گیا، مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے پہلی وکٹ کے لیے ریکاڈ 259 رنز کی شراکت داری قائم کی ، شاہین آفریدی کی 5 وکٹیں
ذیشان مہتاب جمعہ 20 اکتوبر 2023 15:46
(جاری ہے)
مچل مارش 121 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جس کے بعد اگلی ہی گیند پر گلین میکس ویل بھی صفر پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اسامہ میر نے اسٹیو اسمتھ کو 7 رنز پر پوویلین واپس بھیجا۔ پاکستان کو چوتھی اور بڑی کامیابی ڈیوڈ وارنر کی وکٹ کی صورت میں ملی جو حارث روف کی گیند پر 325 کے مجموعی سکور پر 124 گیندوں پر 9 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 163 رنز کی باری کھیل کر پویلین لوٹ گئے، جوش انگلس 13 رنز بناکر حارث روف کا دوسرا شکار بنے۔ 8 رنز بنانے والے مارنس لبوشین کی گری جو حارث رؤف کا تیسرا شکار بنے۔ شاہین آفریدی نے آخری اوور کی پہلی 2 گیندوں پر مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کو آوٹ کردیا، یوں آسٹریلیا کے 9 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 5 اور حارث سہیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاداب خان کی جگہ اسامہ میر پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔ اس موقع پر آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ گرین شرٹس کے خلاف میچ اہم ہے، کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔ پاکستان کا اسکواڈ کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، اسامہ میر، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف پر مشتمل ہے جب کہ آسٹریلین سکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، مچل مارش، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، جوش انگلس، گلین میکسول، مارکس اسٹونس، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین شاہ آفریدی نے انسٹا گرام پر اپنی سکائی بلیو شرٹ میں تصویر لگا دی
-
ویرات کوہلی نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں بتا دیا
-
یووینٹس کی فٹ بال ٹیم نے اطالوی کپ کا ٹائٹل جیت لیا،اٹلانٹا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست
-
اعدادو شمار کے لحاظ سے پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ کا خراب ترین بیٹنگ یونٹ قرار
-
’پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ‘، عرفان پٹھان کا انگلش کرکٹرز کیخلاف سخت زبان کا استعمال
-
اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ویمنز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستانی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد ہوگا
-
پاک بھارت ٹاکرا ڈراپ اِن پچز پر کیوں؟ ہربھجن سنگھ نے تنقید کے نشتر چلا دئیے
-
گیری کرسٹن نے بابر اعظم کے لیے اپنا مخصوص بیٹنگ پلان بتا دیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
-
مصباح الحق نے رضوان کی جگہ صائم ایوب کو بطور اوپنر کھلانے کی حمایت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.