جہاں آبادی ہے لیکن واٹر سلائی لائن اور سیوریج سسٹم موجود نہیں ان علاقوں میں فوری اقدامات کئے جائیں گے، میئرحیدرآباد

جمعہ 20 اکتوبر 2023 21:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2023ء) مئیر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کاشف علی شورو نے مئیر سیکریٹریٹ میں ڈائر یکٹر جنرل ایچ ڈی اے زاہد حسین شر ،مینجمنٹ ڈائریکٹر واسا انجم سید ، فنانس اینڈ کمرشل سعید محسن نظر جعفری ،سیکریٹری ایچ ڈی اے عبد المنان سے اجلاس منعقد کیا جس میں میونسپل کمشنر انیس احمد دستی بھی موجود تھے۔

مئیر کاشف علی شورو نے کہا کہ حیدرآباد شہر میں تسلسل کے ساتھ پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے شہر میں قائم فلٹر پلاٹنس کی اسکروٹنی کی جائے جو کہ واسا کی سپلائی لائن سے کمرشل میلا رہے ہیں اور استعمال شدہ پانی کو صاف کرنے کے لئے انتظامات کئے جائیں پانی کی سطح کم ہورہی ہے اٹیچ کے ذریعے پانی اٹھانے کی سطح کو دگنا کیا جائیں اور کمرشل سطح پر کام کرنے والوں کی فوری فہرست تیار کی جائے، انہوں نے کہا کہ جہاں آبادی ہے لیکن واٹر سلائی لائن اور سیوریج سسٹم موجود نہیں ان علاقوں میں فوری اقدامات کئے جائیں واسا کے فلٹر پلانٹس کی کار گردگی کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ حیدرآباد کی عوام کو صاف شفاف پانی فر اہم کیا جا سکے، ڈو میسٹک اینڈ کمرشل ایریاز میں ریکوری کی جائیں تاکہ ادارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہوسکے سیوریج پمپوں کو فوری فعل کیا جائے اور نالے ،نالیوں کے لئے ٹنڈر طلب کئے جائیں، مئیر نے کہا کہ جن حکومتی ادروں میںپانی کے بقایا جات ہیں ان سے بھی وصولی کی جائے واسا سے کالی بھیڑوں کو نکالا جائے اور ریکوری کو یقینی بنایا جائیں، مئیر کاشف علی شورو نے کہا کہ آئندہ ہفتہ میں پبلک ہیلتھ ،میونسپل کار پوریشن ،واسا اور تمام ٹائون کے ساتھ عوامی مسائل کے حل کے لئے میٹنگ رکھی ہے۔

(جاری ہے)

ایم ڈی واسا انجم سعید نے کہا کہ لطیف آباد میں ڈاون اسٹیم کی وجہ سے پانی کی شکایت ہے اور گزشتہ روز ایریگیشن کے افسران کو خط بھی لکھا ہے جس پر مئیر حیدرآباد کاشف علی شورو نے سوموٹو لتے ہوئے ایم ڈی واسا کو ہدایت کی کہ کوٹری ڈائون اسٹیم میں پانی کے مسائل ہوتے ہیں اس کا مستقل حل کیا جائے، لطیف آباد کے لئے کوٹری براج اپ اسٹریم سے لائن کے لئے پی سی ون تیار کی جائے۔