راشد محمود سومرو کا جیکب آباد کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 2ٹھل سے الیکشن لڑنے کا اعلان

منگل 24 اکتوبر 2023 18:35

،ْجیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2023ء) جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد محمود سومرو نے جیکب آباد کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 2ٹھل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے، ایسا اعلان انہوں نے ٹھل میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

راشد محمود سومرو کی جانب سے ٹھل کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ سے انتخاب لڑنے کے اعلان پر سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ٹھل کے صوبائی حلقہ سے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا امیدوار کامیاب ہوا ہے اگر راشد محمود سومرو خود الیکشن میں حصہ لیتے ہیں تو صورتحال تبدیل ہوسکتی ہے کیوں کہ ٹھل میں جے یو آئی کا بڑا ووٹ بینک ہے اور وہ پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر میر اعجاز حسین جکھرانی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو شکست دینے کا خواب پہلے بھی بہت لوگ دیکھ چکے ہیںلیکن ان کا خواب ادھورہ ہی رہا۔