اب تک سابق حکومت کے لگائے کتنے وفاقی سیکرٹری کام کر رہے ہیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے تفصیل طلب کر لی

جمعرات 26 اکتوبر 2023 18:05

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2023ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں نگران دور حکومت میں الیکشن کمیشن کے حکم پر افسران کے ٹرانسفر کیس میں اہم پیش رفت،اب تک سابق حکومت کے لگائے کتنے وفاقی سیکرٹری کام کر رہے ہیں عدالت نے تفصیل طلب کر لی۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت عالیہ نے کہاکہ الیکشن کمیشن ٹرانسفر سے متعلق اپنے نوٹیفکیشن پر بلاامتیاز عمل کرائے۔

جج نے کہاکہ اگر آئندہ منگل تک الیکشن کمیشن کے حکم پر بلاامتیاز عمل نہ ہوا تو اس کیس میں آرڈر معطل کر دوں گا۔عدالت نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن میں پولیس کا خاص طور پر لکھا، کتنے ٹرانسفر ہوئی ۔ دور ان سماعت عدالت نے استفسار کیاکہ چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر آپ کے کہنے پر ٹرانسفر ہوئے تھی ۔

(جاری ہے)

ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے کہنے پر دونوں افسران ٹرانسفر ہوئے تھے۔

جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب نے کہاکہ کیا ٹرانسفر سے متعلق آپ کے نوٹیفکیشن پر مکمل عمل درآمد ہو گیا چھ آٹھ ماہ سے تو سیکرٹری ایجوکیشن وہی ہے۔ عدالت عالیہ نے کہاکہ الیکشن کمیشن اس لئے ٹرانسفر چاہتا ہے کہ یہ وہ افسران پچھلی حکومت نے تعینات کئے تھے۔ عدالت نے کہاکہ کیا صرف یہی لوگ تھے جو تعینات تھی یا کچھ سیکرٹریز بھی تھی جو ابھی بھی موجود ہیں، پچھلی تاریخ پر پوچھا تھا کیا ساتھ آٹھ ماہ سے تعینات سیکرٹری ایجوکیشن وہی ہی ۔

عدالت نے ڈی جی الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ آپ کو ایک اور موقع دے رہے ہیں اپنے نوٹیفکیشن پر بلاامتیاز عمل کرائیں۔ عدالت نے کہاکہ جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نگران وزیراعظم تھے انہوں نے ایک دفعہ بتایا نگراں دور میں الیکشن کمیشن سب کچھ ہوتا ہے۔ میاں گل حسن اور نگزیب نے کہاکہ الیکشن کمیشن نگران دور میں اپنے احکامات میں پک اینڈ چوز نہیں کر سکتا۔

عدالت نے کہاکہ عدالت تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے الیکشن کمیشن کو ایک اور موقع دے رہی ہے۔عدالت نے ڈی جی لاء الیکشن کمیشن سے استفسار کیاکہ پولیس کا نام آپ نے خاص طور پر لکھا ہوا ہے کتنے لوگوں کی ٹرانسفر ہوئی ۔ ہائی کور ٹ نے کہاکہ اس سے تو یہ بھی لگتا ہے الیکشن کمیشن کے آرڈرز کو مان ہی نہیں رہے۔ بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کو موقع دیتے ہوئے منگل تک سماعت ملتوی کردی۔