کار درخت سے ٹکرانے سے دو افراد جاں بحق، دو زخمی

اتوار 29 اکتوبر 2023 16:40

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2023ء) اوکاڑہ میں کار درخت سے ٹکرانے کے باعث دو افراد جاں بحق دو زخمی ہو گئے۔ راؤ سکندر اقبال روڈ نزد 1چک کے قریب کار ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خاتون اور مرد سمیت 2 افراد جا ں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ کار کے ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا حادثہ میں کار میں سوار دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر کی دو ایمبولینسز اور ریسکیو موٹر بائیک سروس فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو ٹیموں نے نعش کو بھی ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔جا ں بحق ہونے والوں کی شناخت عبدالزاق ولد غلام نبی (65 سال تقریباً) اور شفقت بی بی زوجہ عبدالزاق (57 سال تقریباً) سکنہ چوہدری کالونی اوکاڑہ کے ناموں سے ہوئی۔ \378