اسسٹنٹ کمشنرز کی گرانفروشوں کے خلاف کارروائی ، خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کو17لاکھ 30ہزار کے نقد جرمانہ عائد ،21دکانوں کو سیل کردیا

بدھ 1 نومبر 2023 20:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2023ء) کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت کی ہدایت پر کراچی کے مختلف اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز نے گرانفروشوں کے خلاف مہم کے دوران ضلع جنوبی ،شرقی،غربی اوروسطی میں سرکاری نرخ سے زیادہ فروخت میں ملوث 169دکانداروںکو17لاکھ 30ہزار کے نقد جرمانے اور 21دکانوں کو سیل کردیاہے۔بدھ کو کمشنر کراچی کے ترجمان کے مطابق ضلع ا نتظامیہ نے سرکاری نرخ سے زیادہ قیمت وصول کرنے پر مزیدکارروائی کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی شکایات کمشنر کراچی کے کنٹرول روم 1299 یا 99203443 / 99206650 پر درج کرائیں۔ درین اثنا کمشنر کراچی سے ان کے دفتر میں کراچی میٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہارون قریشی کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی،وفد میں سکندر اقبال، جاوید قریشی اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں کمشنر کراچی نے واضع الفاظ میں بتایا کہ جو نرخ میں نے مقرر کئے ہیں اس پر عملدرآمد قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کرائیں گے، اس موقع پر اعجاز کریو، خالد چانڈیو، احمر پاشا اور غلام محمد خان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :