کمشنر کراچی کی ہدایت پر گرانفروشی مہم میں لاکھوں روپے کے جرمانے،متعدد دکانیں سیل کردیں گئیں

بدھ 1 نومبر 2023 21:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2023ء) کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت کی ہدایت پر کراچی کے مختلف اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنر نے گرانفروشی مہم پر17 لاکھ 30 ہزار کے نقد جرمانے اور 21 دکانوں کو سیل کردیا، کمشنر کراچی کے ترجمان کے مطابق ضلع جنوبی میں 20 دکانوں پر 79 ہزار کے جرمانے اور ایک دوکان کو سیل کردیا گیا، ضلع شرقی میں 9 دکانوں پر 26 ہزار کے جرمانے اور 4 دکانوں کو سیل کردیا گیا، ضلع غربی میں 8 دوکانوں پر 26 ہزار جرمانے، ضلع وسطی میں 32 دوکانوں میں 5 لاکھ 30 ہزار کے جرمانے، ضلع کیماڑی میں 100 دوکانوں میں 9 لاکھ 30 ہزار کے جرمانے اور 7 دوکانیں سیل کی گئیں،ضلع ا نتظامیہ نے سرکاری نرخ سے زیادہ فروخت کرنے پر مزید سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا اور عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی شکایات کمشنر کراچی کے کنٹرول روم 1299 یا 99203443 / 99206650 پر درج کرائیں، درین اثنا کمشنر کراچی سے ان کے دفتر میں کراچی میٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہارون قریشی کی قیادت میں ملاقات کی وفد میں سکندر اقبال، جاوید قریشی اور دیگر شامل تھے، وفد نے کمشنر کراچی کو گوشت کے نرخ سے متعلق بتایا، اس موقع پر کمشنر کراچی نے واضع الفاظ میں بتایا کہ جو نرخ میں نے مقرر کئے ہیں اس پر عملدرامد قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کروانگا، انھوں نے وفد کو کہا کہ 15 نومبر کو اپنی مکمل گزارشات لیکر میرے دفتر میں آئیں تاکہ پھر فیصلہ ہو، اس موقع پر اعجاز کریو، خالد چانڈیو، احمر پاشا اور غلام محمد خان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :