امریکی خاتون کا پیروں پر 30 تلواریں متوازن رکھنے کا ورلڈ ریکارڈ

جمعہ 3 نومبر 2023 20:50

امریکی خاتون کا پیروں پر 30 تلواریں متوازن رکھنے کا ورلڈ ریکارڈ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2023ء) امریکا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ایک میں پیروں پر 30 تلواریں متوازن کر کے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرن ہنٹر نامی خاتون نے بتایا کہ میں نے تلواروں میں توازن برقرار رکھنا 2004ء میں سیکھنا شروع کیا، جب میں نے مشرقِ وسطیٰ کے ڈانس کی کلاسیں لینا شروع کیں۔

مذکورہ خاتون نے بتایا ہے کہ کئی سال تک میں نے اپنے جسم پر ایک یا دو تلواروں کو بیلی ڈانس کے معمولات میں متوازن کرنے کی پریکٹس کی۔انہوں نے بتایا کہ 30 تلواروں میں توازن برقرار رکھنا اس سے زیادہ مشکل تھا جتنا میں نے سوچا تھا۔ایرن ہنٹر نے یہ بھی کہا ہے کہ میں نے اپنی تیکنیک کو بہتر بنانے کے لیے ہفتے میں کئی بار فی سیشن 15 سے 30 منٹ تک تربیت حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :