پنجاب حکومت کا عام تعطیل کا اعلان

نگران صوبائی حکومت نے عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 6 نومبر 2023 23:04

پنجاب حکومت کا عام تعطیل کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 نومبر2023ء) پنجاب حکومت کا عام تعطیل کا اعلان، نگران صوبائی حکومت نے عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ وفاقی حکومت کے احکامات کی تعمیل میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 9 نومبرکو صوبہ بھر میں عام تعطیل ہو گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ ہفتے 9 نومبر کی عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی 9 نومبر کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 9 نومبر کو یوم اقبال کے موقع پر ملک بھر کے بینکوں میں عام تعطیل ہوگی۔مرکزی بینک کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے 9 نومبر کو شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر عام تعطیل کے اعلان کے مطابق ملک بھر میں مرکزی بینک کی تمام برانچز اور نجی بینک بند رہیں گے۔