ق لیگ سندھ انتخابات میں بھرپور حصہ لیگی جسکی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے ،طارق حسن

جمعہ 10 نومبر 2023 21:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ ق لیگ سندھ انتخابات میں بھرپور حصہ لیگی جسکی تیاریوں کا آغاز کردیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ق)کے عہدیداران اور مسلم لیگ ق سندھ کے قومی و صوبای اسمبلی کے امیدواروں سے قرض لیگ سندھ سیکرٹیریٹ ناظم آباد میں اعلی سطحی اجلاس میں کیا محمد طارق حسن نے کہا کہ ابھی سندھ بھر سے قومی اسمبلی کے 7 اور سندھ اسمبلی کے 16 امیدواروں کو مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ دیے گے ہیں باقی امیدواروں کو بھی جلد ق لیگ کے ٹکٹ دے دیں گے اس موقع پر کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا کہ ق لیگ پوری قوت سے کراچی میں الیکشن لڑے گی اس موقع مسلم لیگ سندھ کے ناب صدور عبد القیوم خان۔

(جاری ہے)

نعیم خان۔ صوبای سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ۔ سلیم قادری۔ راے سلطان بھٹی راجپوت۔ مسلم لیگ شعبہ کراچی کی صدر ریحانہ رسول۔ بسمہ ہوتی۔اسپورٹسں ونک کے صدرسید مشرف علی۔ عبد السلام رمضان خان۔ حنیف وارثی۔ کامران شیخ۔ بلال خان۔ اقبال خان۔ علی عظمت میمن۔ عبد السلام۔ محمد سعید۔ ذیشان فواد۔ سید سلیم اللہ۔ شاہ میر خان۔ فیض محمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔