گ*جس طٴْرم خان کو سندھ میں ہم سے مقابلہ کرنا ہے، وہ شوق سے آجائے۔،مولابخش چانڈیو

جمعہ 10 نومبر 2023 22:45

ژ*حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2023ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ جس طٴْرم خان کو سندھ میں ہم سے مقابلہ کرنا ہے، وہ شوق سے آجائے۔ جنہیں اپنے گاؤں میں شناختی کارڈ دکھانا پڑتا ہے وہ بھی ہم سے مقابلہ کرنے نکلے ہیں۔حیدر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کا موسم ہے، بہت سے پرندے اِدھر سے اٴْدھر جائیں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن آ رہے ہیں بہت سی باتیں سننے کو ملیں گی۔مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ نواز شریف جس حیثیت سے باہر گئے تھے، انہیں اسی حیثیت سے واپس آنا چاہیے تھا۔ مسلم لیگ ن کے دوست ہم سے بول رہے ہیں کہ شریف برادران نے ہمیں شرمندہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی منصفانہ الیکشن ہوں گے پیپلز پارٹی فتحیاب ہوگی۔ اب مصنوعی تجربات کرنا بند کر دیں، عوام جسے منتخب کریں، اسے قبول کیا جائے۔