پانچ سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا
سابق ایم این اے سردارمنصب ڈوگر، فاروق رضا مانیکا، گدی نشین نظام الدین سیالوی، سابق ایم پی اے آصف عباس اور میاں ماجد نواز ن لیگ میں شامل، (ن) لیگ نے کبھی عوام کو مایوس نہیں کیا، شہبازشریف
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 11 نومبر 2023
19:42
(جاری ہے)
ملاقات میں آصف سعید منہیس، سعود مجید اورعظمی بخاری بھی شریک تھے۔
شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کو مبارک پیش کی۔ صدر ن لیگ شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آمدید ، آپ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں، آپ کے آنے سے مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کا سفر مزید تیز ہوگا، مسلم لیگ (ن) ایک گھر کی طرح ہے جس میں سب کا احترام کرتے ہیں، الحمدللہ، مسلم لیگ (ن) نے کبھی عوام کو مایوس نہیں کیا۔ انتخابات میں عوام نے کامیاب کیا تو عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائیں گے، ان شاءاللہ۔ پاکستان کی معاشی خودانحصاری اور مسلم لیگ (ن) کی انتخابی کامیابی لازم وملزوم ہیں۔ پارٹی قائد نوازشریف کا ہر دور تعمیر، ترقی اور عوامی خوش حالی کا دور ہے، مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کرنے والوں نے قائد نوازشریف پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ پارٹی میں شامل ہونے و الے ارکان نے گفتگو میں کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی روایت رہی ہے، نوازشریف کی قیادت میں عوام اور ملک کی ترقی میں بھرپور کردارادا کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
انصار اللہ کے زیر حراست امدادی کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
-
پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل اب بھی جنگ روکنے کیلئے کام کررہے ہیں
-
گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی اے 8 سکردو 2 میں ری پولنگ کا نوٹیفکیشن واپس
-
پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈمارشل کی درخواست پر ایران کو حملوں میں بریک دیا اور جنگ بندی کی
-
اے کے ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ مہاجرین کی سیٹیں ختم کریں اور حلف نامے سے الحاق پاکستان کا ذکر نکالیں
-
قیامت خیز گرمی کی لہر کو بریک لگنے کا امکان، بارشوں کی پیشن گوئی
-
گلگت بلتستان میں جن 5حلقوں میں شکایات موصول ہوئیں وہاں 15 جون کو ری پولنگ ہوگی
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے دیہی خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے شی تھریڈز پراجیکٹ شروع کردیا
-
آرٹیکل151 کے تحت اشیائے ضروریہ کی آزادانہ نقل وحمل یقینی بنانا وفاق کی ذمہ داری ہے
-
مسلسل چوتھے سال حکومت معاشی شرح نمو سمیت زیادہ تر معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام
-
کیا اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے مزید علاقوں پر قبضہ کرے گی؟
-
امریکا سے مشاورت کے بعد قطر کے مذاکرات کار ایران روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.