مقبوضہ کشمیرمیں 586 بھارتی فوجیوں کی خود کشیاں

جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کا مورال تیزی سے گررہا ہے

منگل 14 نومبر 2023 16:01

مقبوضہ کشمیرمیں 586 بھارتی فوجیوں کی خود کشیاں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2023ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں میں خودکشی کے رحجان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں تعینات قابض فوجیوں کا مورال تیزی سے گررہا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں جنوری 2007 سے اب تک 586 بھارتی فوجیوں، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں نے خودکشی کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بے گناہ کشمیریوں کو وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنانے والے بھارتی فوجی نفسیاتی مسائل میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق مایوسی اور بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی فوج بہادر کشمیریوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی اور بے کردار بھارتی فوج،پیراملٹری فورسزاور پولیس اہلکاراور اس کی ایجنسیاں کشمیریوں کے جذبہ حریت کوکمزور کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہیں۔