مہنگائی کے سونامی کی وجہ سے ملازمین کے صبرکا پیمانہ لبریزہوچکا ، ملک راشد علی

بدھ 15 نومبر 2023 14:31

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2023ء) ملک اتحاد فیڈریشن پاکستان کے چیئر مین ملک راشد علی نے کہا ہے کہ مہنگائی کے سونامی کی وجہ سے ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے عام ا?دمی کی قوت خرید ختم چولہے ٹھنڈے اور گھروں میں بھوک و افلاس کے ڈیرے ہیں کمر توڑ مہنگائی میں گھر کا کچن اور زندگی کا پہیہ چلانا دشوار اور جسم و جان کا رشتہ بحال رکھنا محال ہو گیا ہے ملک میں سیاسی عدم استحکام اور اقتدار کے حصول کی جنگ کا خمیازہ مہنگائی کی شکل میں غریب عوام بھگت رہے ہیں گذشتہ کئی سالوں سے حکومت سرکاری ملازمین کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پنشن میں سو فیصد اضافہ اور مزدور کی ماہانہ اجرت پچاس ہزار روپے مقرر کر کے مہنگائی میں پسے مزدور ملازمین کو ریلیف دیا جائے۔