ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ،پنجاب کےمیدانی علاقوں میں ہلکی دھنداورسموگ پڑنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 17 نومبر 2023 22:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2023ء) ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھنداورسموگ پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (کل ) ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب کےمیدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھنداورسموگ پڑنے جبکہ شمال مغربی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورشمالی علاقوں میں سرد رہا۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت اسکردومنفی06 ، لہہ منفی05، گلگت،کالام منفی02 ،ہنزہ اور گوپس میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔