آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ہفتہ 18 نومبر 2023 22:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2023ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

پنجاب کےمیدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھنداورسموگ کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورشمالی علاقوں میں سرد رہا۔ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت : لہہ ،اسکردومنفی05 ،کالام، گوپس منفی02 اورہنزہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔