سلطان سکندر نے کشمیر کاز اور آزادکشمیر کے ساتھ جس پیار محبت کا ثبوت دیا وہ ناقابل فراموش ہے،راجہ فاروق حیدر

اتوار 19 نومبر 2023 16:20

فتح جنگ/ مظفراباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2023ء) آزادکشمیر تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے کئی دہائیوں تک پاکستان کے قومی ادارے میں صحافتی خدمات سرانجام دینے والے سلطان صحافت سلطان سکندر کی جانب سے ان کے آبائی علاقے جنگ باہتر فتح جنگ کے مقامی ہوٹل میں جھیل کنارے خوبصورت ضیافت کا اہتمام کیا گیا جس میں آزادکشمیر کی سیاسی قیادت ،مقامی عمائدین،بلدیاتی نمائندگان،و سرکاری افسران نے شرکت کی اس موقع پر سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان، صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر، سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق نائب صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان وزرا راجہ محمد صدیق ،احمد رضاقادری، سابق وزیر راجہ یاسین سابق وزیر شوکت حسین شاہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل ملک محمد صدیق اعوان ایڈووکیٹ ،امیدوار قومی اسمبلی سجاد خان آ ف راولپنڈی،چوہدری رخسار ایوب آ ف چکسواری ،بیرسٹر گل شیر چوہدری چکسواری ,سابق جسٹس سردار عبدالحمید صدر پریس کلب تحصیل فتح جنگ عدیل افضل خان ،سابق چیئرمین یوسی عامر لیاقت خان جھنگ ،سابق چیئرمین سردار مختار احمد خان فتح جنگ،حاجی اعظم اقبال خان جھنگ ،ذیشان سکندر خان ،فرحان احمد خان جھنگ بلال احمد خان ،سابق کونسلر چوہدری محمد عظیم نیکا حلقہ جموں 6,اصغر محمود بخشی خان ،پٹواری یاسر عرفات نوزی خان،حاجی ساجد خان جھنگ اور سہیل افضل خان جھنگ و دیگر نے شرکت کی ،شرکاء کی تواضع روایتی لذیذ کھانوں سے کی گئی سلطان صحافت سلطان سکندر آزادکشمیر کے سیاسی امور پر گہری گرفت رکھتے ہیں آزادکشمیر کی سیاست کے عروج و زوال کی مستند تاریخ بھی ہیں اس موقع پر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سلطان صحافت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سلطان سکندر نے کشمیر کاز اور آزادکشمیر کے ساتھ جس پیار محبت کا ثبوت دیا وہ ناقابل فراموش ہے ایک کہنہ مشق پیشہ ور صحافی جنہوں نے اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ بھی کماحقہ انصاف کیا اور قومی ذمہ داریاں بھی بطریق احسن پوری کیں راجہ محمد فاروق حیدر خان شاہ غلام قادر چوہدری طارق فاروق و دیگر نے سلطان سکندر کی شعبہ صحافت، تحریک آزادی کشمیر اور آزادکشمیر کے اندر مثبت دیانت دارانہ اور غیر جانبداری پر مبنی صحافت کے فروغ کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ باوجود ریٹائرمنٹ کے آزاد خطے کے ساتھ غیر معمولی محبت عقیدت اور وابستگی کو جاری رکھے ہوے ہیں۔