ملک بھر میں اپنی نوعیت کے حوالے منفرد اور واحد فیملی فیسٹیول صادق آباد میں ہوتا ہے۔ڈپٹی کمشنر

اتوار 19 نومبر 2023 18:10

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2023ء) سالگرہ صادق آباد فیملی فیسٹیول کی تقریب میں پورا شہر اُمڈ آیا ہے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان شکیل احمد بھٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان شکیل احمد بھٹی کا کہنا تھا کہ میں نے اس طرح کا پروگرام پورے پاکستان میں کہیں نہیں دیکھا جس میں لوگ اپنے شہر کی خوشیاں منانے کے لیے اپنی فیملیوں کے ہمراہ اتنی بہت بڑی تعداد میں شریک ہوئے ہوں ، آج یوں محسوس ہو رہا ہے جیسے پورا شہر سالگرہ صادق آباد فیملی فیسٹیول کی تقریب میں موجود ہے، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان شکیل احمد بھٹی نے کہا کہ جب یہ پروگرام 2014 میں شروع ہوا تو یہ ایک بہت سادہ مگر پُر وقار پروگرام تھا دس سالوں کے سفر کے دوران اب یہ پروگرام پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں اپنی پہچان بنا رہا ہے، اس پروگرام میں 60 سے زائد اسٹال لگانے والے گورنمنٹ اور پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں کو میں مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں اتنی خوبصورتی سے اس پنڈال کو سجایا، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان شکیل احمد بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ پروگرام کے آرگنائزر اکمل شاہد کنگ کی آواز پرپورے شہر نے لبیک کہا ہے، میں اکمل شاہد کنگ اُن کی پوری ٹیم اور اپنی تحصیل ایڈمنسٹریشن کو اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آنے والے وقتوں میں یہ پروگرام میں بہتر سے بہتر ہو گا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب میں ایڈیشنل سیشن جج سردار اقتدار خان کھیتران،اسسٹنٹ کمشنر محمد حماد حامد،مکرم خان ترین،صدر چیمبر آف کامرس محمد اقبال حفیظ ،چودھری افضل شاہد کنگ ،عبدالصبور یزدانی،حاجی حامد علی،ڈاکٹر ثمینہ ثروت،میڈم افشاں ناز،ڈاکٹر انور فاروق، شاہد امیر شاہد، اعجاز باجوہ، ندیم عباس چیمہ، میاں فرہاد علی، چوہدری اسرار حسین گوندل، سیف ملہی ، نوید نواز واہلہ،ایس ایچ او سٹی عبدالہادی، محمود احمد چوہدری،میاںسعد حسن ، عبدالوحید بھٹی، چوہدری محمد یسین، رانا محمد طارق، میاں بشیر احمد، چوہدری شفیق پپا، میاں صفدر حسین، عبدالصبور چودھری، محمد طاہر چوہدری بھی موجود تھے۔\378